زعفرانی پارٹی کے ذہن میں گوڈسے ، زبان پر گاندھی:تشار گاندھی

   

نئی دہلی ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاتما گاندھی کے پوترے تشار گاندھی نے کہا کہ زعفرانی پارٹی بی جے پی کے ذہن میں نتھو رام گوڈسے ہے اور زبان پر گاندھی جی کا نام ہے ۔ جیسے ہی نیا ہندوستان ابھررہا ہے اسی طرح نیا بابائے قوم بھی سامنے آیا ہے ۔ گاندھی جی اس طرح کے قوم کے ہرگز بابائے قوم نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش کے ایک یادگار مقام سے گاندھی جی کی استھیاں کا سرقہ افسوسناک واقعہ ہے ۔