اسلام آباد: زعفران کی خوشبو بے حد خوشگوار ہوتی ہے لیکن اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔ یہ کھانا پکانے کے دوران کھانے کو اچھی مہک اور رنگ دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کینڈی کو رنگنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، تاہم صحت کے لیے اس کے کئی بیش قیمت فائدے بھی ہیں۔زعفران کو درد اور پیٹ پھولنے سے نمٹنے کے لیے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ قرون وسطیٰ میں یورپیوں نے اسے سانس کے انفیکشن اور کھانسی، نزلہ، سرخ بخار، چیچک، کینسر، ہائپوکسیا اور دمہ جیسے امراض کے علاج کے لیے استعمال کیا تھا۔ اس کے مزید زریں فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔زعفران میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ مواد جسم کو بہت سے صحت کے فوائد فراہم کرتا ہے، جن میں سب سے اہم خلیات کو فری ریڈیکلز اور آکسیڈیٹیو اسٹریس کے مضر اثرات سے بچانا ہے۔چونکہ اس میں بہت سے نباتاتی مرکبات ہوتے ہیں۔