ایتھنز : تھیسالونیکی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران نیکوس دندیاس نے کہا کہ انسانی مصائب حد سے تجاوز کر چکے ہیں، یونان اپنی تاریخی و سماجی اخلاقی اقداروں کے تحت ایک بہتر مستقبل کی تعمیر ممکن بنا سکتا ہے یونانی وزیر خارجہ نیکوس دندیاس نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکیہ میں آئے زلزلے کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے ہر ممکنہ تعاون کرے گا۔ دندیاس نے کہا کہ یونان یورپی یونین کا رکن ہونے کے ناطے ترکیہ کی مدد کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے ،ہمارا ملک اس مشکل وقت میں ترکیہ میں آئے زلزلے کے نقصانات کا ازالہ کرنے میں مدد کرے گا۔ یاد رہے کہ 6فروری کو ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلوں سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جسے عصر حاضر کی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔