انقرہ/دمشق: امدادی کارکنوں نے ترکی اور شام میں 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے 212 گھنٹے بعد منگل کے روز ایک 77 سالہ شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا۔ترکی اور اس کے ہمسایہ ملک شام میں تباہ کن زلزلے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 41,000 ہو گئی ہے ۔تاہم، اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ امدادی کوششوں کی توجہ ان لوگوں کی مدد پر مرکوز ہو گئی ہے جو اب پناہ گاہوں میں یا سخت سردی میں رہ رہے ہیں جو کہ مناسب خوراک اور دیگر مشکلات سے دوچار ہیں۔