قطر ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغان امن عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی قطر میں طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں قیدیوں کی رہائی، بین الافغان مذاکرات اور امن معاہدے پر بات ہوئی۔قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق زلمے خلیل زاد نے ملا برادر سے افغان طالبان قیدیوں کے تبادلے، بین الافغان مذاکرات اور امریکہ طالبان امن معاہدے سے متعلق بات چیت کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سہ ملکی دورے میں زلمے خلیل زاد قطر کے بعد بھارت اور پاکستان کا دورہ کریں گے، زلمے خلیل زاد پاکستانی اور بھارتی حکام سے ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔