ہرارے : زمبابوے کے دارالحکومت میں دوران پرواز فوجی ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔ فوجی ہیلی کاپٹر نے 2پائلٹ اور ایک ٹیکنیشن کے ساتھ معمول کی تربیتی اڑان بھری تھی، جس کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ امدادی اہل کار وں نے ہیلی کاپٹر سے 3 نعشوںکو نکال لیا،جب کہ مکان میں موجود بچہ بھی ہلاک ہوگیا۔ واضح رہے کہ زمبابوے عالمی پابندیوں کے باعث اپنی فضائیہ کے لیے نئے ہیلی کاپٹر نہیں خرید سکتا۔