زمبابوے کا دورۂ آئرلینڈ ملتوی

   

ڈبلن : زمبابوے کا آئرلینڈ کے محدود اوور کے دورہ کو کورونا بحران کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ مذکورہ ٹیموں کو 6 تا 24 اگست کے درمیان تین ونڈے اور پانچ ٹی 20 مقابلے کھیلنے تھے اور یہ مقابلے بلفاسٹ اور بریڈی میں منعقد شدنی تھے ۔ زمبابوے سفری پابندیوں کی برطانیہ کی سرخ فہرست میں شامل ہے کیونکہ یہاں کورونا وائرس کے معاملات کافی زیادہ ہیں ۔ سفری پابندیوں کے باعث یہ دورہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے ۔ دریں اثناء جنوبی افریقہ جوکہ برطانیہ کی سرخ فہرست میں شامل ایک اور ملک ہے وہ آئرلینڈ کے دورے پر موجود ہے ۔