زمبابوے کو فالوآن

   

ہرارے۔پاکستان کے خلاف دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف 132 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی جس کے بعد اسے فالو آن کھیلنا پڑا ۔ کھیل کے تیسرے دن زمبابوے نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لئے اسے 450 سے زائد رنز درکار تھے تاہم حسن علی اور ساجد خان کی شاندار بولنگ کے آگے میزبان ٹیم زیادہ دیر وکٹ پر کھڑی نہ رہ سکی اور صرف 84 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 132 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 5 اور 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔