زمبابوے کیخلاف پاکستان کو شکست

   

ہرارے : زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں 99 رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے 19 رنز کی غیرمتوقع کامیابی حاصل کی۔ زمبابوے جس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 118/9 رنز اسکور کئے اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ پاکستان آسانی سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل کرلے گا لیکن مہمان ٹیم 99 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ مین آف دی میچ لیوک جانگ وی نے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔