زمبابوے کے خلاف بنگلہ دیش 123 رنز سے کامیاب

   

Ferty9 Clinic

سلہٹ۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے زمبابوے کو آخری ونڈے میں ڈک ورتھ اینڈ لوئس نظام کی بدولت123رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔ لیٹن داس نے پلیئر آف دی میچ کے علاوہ تمیم اقبال کے ساتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی بانٹ لیا۔ بنگلہ دیش نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ43 اوورزمیں تین وکٹوں پر322 رنزبنائے۔ لیٹن داس176اور تمیم اقبال نا ٹ آؤٹ128رنز پر نمایاں رہے۔ کارل ممبا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں بارش کے باعث ملنے والے 342رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابویے کی ٹیم 218 رنزپرڈھیر ہوگئی۔ سکندر رضا دوچھکوں اور پانچ چوکوں کی مد د سے61 رنز بنائے۔ ویسلے مدھویرے42،ریجس چکا بوا34اورکپتان شان ولیمز30 رنزتک پہنچ سکے۔ محمد سیف الدین نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ تیج الاسلام دو، عفیف حسین، مستفیض الرحمن اور مشرف مرتضیٰ نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔مالی مسائل سے پریشان زمبابوے کی ٹیم دورہ بنگلہ دیش پر واحد ٹسٹ کے بعد اب 3 مقابلوں کی ونڈے سیریز بھی گنوا چکی ہے۔