زمبابوے کے پارلیمانی وفد نے لوک سبھا کی کارروائی دیکھی

   

نئی دہلی: زمبابوے کی قومی اسمبلی کا ایک وفد ہندوستان کے دورے پر ہے اور جمعرات کو وہاں کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ان کے ساتھ آنے والے دیگر اراکین نے لوک سبھا کی کارروائی دیکھی۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ارکان کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ زمبابوے کی پارلیمنٹ کا ایک وفد آج پارلیمنٹ گیلری میں بیٹھا ہے ۔