زمبابوے کے کھلاڑی بلا معاوضہ کھیلنے کیلئے تیار

   

ہرارے ۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اعلان کیا ہے کہ بلا معاوضہ اپنے ملک کیلئے کھیلنے کو تیار ہیں تاکہ زمبابوے میں کھیل کو زندہ رکھا جاسکے۔ جبکہ ٹیم کے مینز اور ویمنز ورلڈ ٹی20 کوالیفائر کے لئے جانا ہے۔ دوسری جانب زمبابوے کرکٹ کی عبوری کمیٹی نے تمام ملازمین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ دوبارہ کام پر واپس آئیں جنہیں ملک کی اسپورٹس کمیٹی نے معطل کردیا تھا۔