زمپا کی شادی ، آئی پی ایل کا افتتاحی مقابلہ نہیں کھیلیں گے

   

بنگلورو : آسٹریلیا کے لیگ اسپنر آڈم زمپا کی شادی ہورہی ہے اور وہ دفاعی چمپیئن ممبئی انڈین کے خلاف 9 اپریل کو اپنی ٹیم رائیل چیلنجر بنگلور کے افتتاحی مقابلے میں شرکت نہیں کرپائیں گے ۔ ٹیم کے کوچ ہیسن نے ایک ویڈیو ٹوئیٹر پر شائع کرتے ہوئے کہاکہ آڈم زمپا کی شادی ہورہی ہے اور ہمیں بیرونی کھلاڑیوں کی مکمل دستیابی نہیں ہے ۔ 28 سالہ زمپا جنھوں نے 173 ٹی 20مقابلوں میں 200 وکٹیں حاصل کی ہیں تاہم متحدہ عرب امارات میں منعقدہ گزشتہ سیزن میں انھوں نے تین مقابلوں میں بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ ہیسن نے مزید کہا کہ زمپا کی زندگی میں یہ ایک اہم وقت ہے اور ہمیں انھیں یہ وقت گذارنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔