٭ کرناٹک کے علاقہ کولار میں دو بھائیوں تجمل پاشاہ اور مزمل پاشاہ نے جاریہ لاک ڈاؤن کے درمیان ضرورتمندوں اور محتاجوں کی مدد کیلئے ایسا اقدام کیا جو دولتمندوں کیلئے مثال ہونا چاہئے۔ انہوں نے اپنی زمین بیچ کر 25 لاکھ روپئے حاصل کئے۔ دونوں بھائیوں نے ضروری اشیاء پر مشتمل راشن پیاکٹس تقسیم کرنے کے علاوہ عملاً اپنا لنگر کھول رکھا ہے جہاں بھوکے لوگ آتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں۔ ابھی تک تجمل اور مزمل نے زائد از 2800 خاندانوں کو کرانہ کی اشیاء مفت فراہم کردی ہیں۔