لکھنؤ: شیعہ وقف بورڈ چیرمین وسیم رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر سنی وقف بورڈ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اگر وہ زمین حاصل کرنا نہیں چاہتے ہیں تو اس زمین کو شیعہ وقف بورڈ کے حوالہ کردے۔ ہم وہاں بھگوان رام کے نام پر ایک شاندارمندر ہاسپٹل تعمیر کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس ہاسپٹل میں ایک مسجد، ایک مندر، ایک گردوارہ اور ایک گرجا گھر بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ بابری مسجد فیصلہ میں سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ سنی وقف بورڈ کو مسجد کیلئے دوسری جگہ زمین فراہم کریں۔ جس پر سنی وقف بورڈ اور مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اس زمین کو حاصل کرنے سے انکار کردیا۔ وسیم رضوی نے کہا کہ سعودی عرب والے اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ وہ اس ملک میں پیدا ہوئے ہیں جہاں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو بھی اس بات پر فخرکرنا چاہئے کہ وہ اس ملک میں پیدا ہوئے ہیں بھگوان رام پیدا ہوئے ہیں۔