زمین سے فضاء میں وار کرنے والے میزائیل کو جھنڈی دکھائی گئی

   

حیدرآباد۔ 20 جولائی ( سیاست نیوز ) بھارت ڈائنامکس لمیٹیڈ ( بی ڈی ایل ) کی جانب سے آج پہلے میڈیم رینج زمین سے فضاء میں وار کرنے والے میزائیل کو جھنڈی دکھائی گئی اور انڈین ائر فورس کیلئے روانہ کیا گیا ۔ اس میزائیل کو ڈائرکٹر جنرل ( میزائیلس اینڈ اسٹراٹیجک سسٹم ) ایم ایس آر پرساد نے جھنڈی دکھائی ۔ یہ میزائیل سوپرسانک ہے اور اسے دشمن کے فضائی حملوں کو ناکارہ بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ اس سے دشمن کے میزائیل ‘ طیارہ ‘ بم اور ہیلی کاپٹرس کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ ہندوستانی فوج و ائر فورس اور بحریہ اسے استعمال کرسکتی ہے ۔