زمین کا اوسط درجہ حرارت 2030 تک 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ جائے گا : رپورٹ

   

نیویارک: ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے آئی پی سی سی کی تازہ ترین رپورٹ پر دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اس رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ 15 سال کے دوران زمین کا اوسط درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیئس سے زیادہ بڑھ سکتا ہے۔ اس رپورٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جرمن سیاستدانوں نے ملکی سطح پر ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں زبردست کمی اور اس سلسلے میں عالمی کوششوں میں مزید تعاون کی اپیل کی ہے۔ آئی پی سی سی کی رپورٹ میں سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو فوراً، تیزی سے اور بڑے پیمانے پر کم نہ کیا گیا، تو پیرس ماحولیاتی معاہدے کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔