زمین کی خریدی پر جی ایچ ایم سی کا عوام کو انتباہ

   


حیدرآباد :۔ جی ایچ ایم سی نے چہارشنبہ کو کہا کہ سیری لنگم پلی منڈل کے گچی باولی ولیج میں سروے نمبر 32 تا 40 کی اراضیات ریونیو ریکارڈ کے مطابق سرکاری اراضیات ہیں ۔ سروے نمبرات 37 ، 39 ، 40 میں کوئی تعمیراتی اجازت نہیں دی جائے گی اور مقدمات عدالت میں زیر التواء ہیں ۔ جی ایچ ایم سی نے کہا کہ سروے نمبرات 32 تا 40 گچی باولی ولیج کا پٹہ سرٹیفیکٹ نمبر D/06371/DA/SW/LA/91 مورخہ 31-12-19 بوگس اور جعلی ہے ۔ جی ایچ ایم سی کو مذکورہ بالا سروے نمبرات میں مبینہ راما لنگیشورا ویکر سیکشن کوآپریٹیو ہاوزنگ سوسائٹی میں بلڈنگ پرمیشن کے لیے درخواستیں نئے شروع کئے گئے ۔ ٹی ایس بی پاس پورٹل میں موصول ہورہی ہیں ۔ اس سوسائٹی نے پلاٹس بناکر افراد کو پٹہ سرٹیفیکٹس جاری کئے اور ان پلاٹس کو رجسٹریشن کے بغیر افراد کو فروخت یا الاٹ کیا ۔ کارپوریشن نے کہا کہ درخواست گذار سیلف ۔ سرٹیفیکیشن انسٹنٹ اپرول پرویژن کے تحت بعض تھرڈ پارٹیز کے زیر اثر نئے شروع کئے گئے ۔ TSBPASSپورٹل میں غلط بیانی کے ساتھ نوٹری دستاویزات کے ساتھ درخواستیں داخل کررہے ہیں ۔