ہوائی : دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود گزشتہ چند ماہ کے دوران زمین کی فضا میں زہریلی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کا ارتکاز تاریخی حد تک زیادہ ہو گیا۔ امریکی ریاست ہوائی میں قائم ماؤنا لوآ مشاہدہ گاہ نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اس ارتکاز کی اوسط شرح 419 پارٹیکلز فی ملین ہو گئی۔ اس مشاہدہ گاہ کے مطابق اس نے زمین کی فضا میں اس گیس کے ارتکاز کی پیمائش کا سلسلہ 1958 میں شروع کیا تھا اور تب سے آج تک یہ شرح پہلے کبھی اتنی زیادہ نہیں رہی تھی۔ پچھلے سال مئی میں یہ اوسط شرح 417پی پی ایم رہی تھی۔
