بیجنگ :چین کے لانگ مارچ۔ 5 بی وائی 2 کیریئر راکٹ آخری مرحلے میں زمین کے مدار میں داخل ہونے کے بعد اتوار کی صبح بحر ہند میں گر گیا۔چائنا مینڈڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے ) نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ایجنسی کا کہنا تھا کہ راکٹ کا زیادہ حصہ فضا میں داخل ہوتے ہوئے ہی جل گیا تھا اور باقی ملبہ بحر ہند میں 2.65 ڈگری شمالی عرض البلد اور 72.47 ڈگری مشرقی طول البلد میں گر گیا تھا۔چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لئے پہلا اور اہم ماڈیول تیانہے ماڈیول لے جانے وال لانگ مارچ 5 بی وائی 2 راکٹ 29 اپریل کو جنوبی جزیرائی صوبے ہینان کے ساحل پر واقع وینچانگ خلائی لانچ کے مقام سے لانچ کیا گیا تھا۔