زمین کی گردش تیز ہوگئی ، 60 سال کا نیا ریکارڈ

,

   

نیویارک ؍ نئی دہلی : یہ بات قابل توجہ ہیکہ 28 تیز ترین ایام جو ریکارڈ کئے جاسکے، 2020ء میں پیش آئے ہیں، جبکہ سیارہ زمین نے اپنے محور پر اپنی گردش اوسط کے مقابل کئی ملی سیکنڈ تیزی سے مکمل کرلی۔ 19 جولائی 2020ء معمول کے 24 گھنٹوں کے اعتبار سے 1.4602 ملی سکنڈ کم رہا۔ یہ سابقہ ریکارڈس کے بالکلیہ برعکس ہے جبکہ سیارہ نے ایک گردش کی تکمیل کیلئے 24 گھنٹوں سے زیادہ وقت لیا تھا۔ تازہ ترین مشاہدہ نے نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا وقت سے ایک سکنڈ حذف کردیا جائے تاکہ اس تبدیلی کی پابجائی ہوجائے اور زین کی گردش کی مطابقت میں وقت کے دھارے کو درست کیا جائے۔ انٹرنیشنل ارتھ روٹیشن اینڈ ریفرنس سسٹم سرویس نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ ڈسمبر 2020ء میں دنیا کے آفیشل ٹائم کیپنگ میں کوئی ’لمحہ کبیسہ‘ کا اضافہ نہیںکیا جائے گا۔ تاہم، زمین نے اپنی گردش کی تکمیل کیلئے کچھ کم وقت لیا ہے، ایسی لئے سائنسداں غور کررہے ہیں کہ ’نگیٹیو لیپ سکنڈ‘ کا اضافہ کیا جائے یا نہیں۔ 1960 کے بعد سے زمین کی گردش میں فرق کا یہ پہلا موقع ہے اور تقریباً 60 سال میں محققین اور سائنسدانوں کیلئے زمین کی گردش کے تعلق سے نئی ریسرچ کا موقع فراہم ہوا ہے۔