٭ گجرات کے شہر سورت میں زنخوں کی جانب سے سلم ایریا میں امداد کی تقسیم کی جارہی ہے۔ زنخوں کا ایک گروپ نے میڈیا کو بتایا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے کی جانے والی لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب افراد بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اسی لئے ان کی کمیونٹی کی جانب سے غذائی کٹس جوکہ چاول، آٹا، تیل، چائے کی پتی، شکر اور دیگر اشیاء پر مشتمل ہے، غریبوں میں تقسیم کی جارہی ہے۔ زنخوں کے گروپ ممبر نے کہا کہ ان تمام چیزوں پر مشتمل کٹس کی تقسیم کیلئے ہم تمام لوگوں نے اپنے طور پر تیاری کی ہے۔