بھوپال : مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر گریش گوتم نے 26 نومبر کو ریاست کے تمام لوگوں کو یوم آئین کی مبارکباد دیتے ہوئے سبھی سے اپیل کی ہے کہ وہ آئین کے تئیں اپنا اعتماد برقرار رکھیں اور زندگی میں آئینی اقدار کو اپنائیں ۔سرکاری اطلاعات میں مسٹر گوتم نے کہا کہ تہتر سال پہلے 26 نومبر 1949 کو ہم نے اپنا آئین بنایا تھا اور اسے اپنایا تھا۔ تب سے ہر سال 26 نومبر کو یوم دستور کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس وقت ہم اپنی قوم کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر آزادی کا امرت مہوتسو بھی منا رہے ہیں۔ ایک طرح سے پچھلا دور ہندوستان کی جمہوری طاقت کو مضبوط کرنے اور آئین میں ہمارے اعتماد کو مستحکم کرنے کا رہا ہے ۔