نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکز وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ کسی بھی مذہب کے مذہبی پیشوا یہ نہیں کہتے ہیں کہ لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال کر تہوار منانا چاہئے اور کوئی بھی بھگوان یہ نہیں کہتے کہ آپ کو ان کی پوجا کے لیے بڑے بڑے پنڈالوں میں جانے کی ضرورت ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کے خلاف جنگ ہی پوری دنیا کے لئے سب سے بڑا دھرم ہے۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے ہفتہ واری سوشل میڈیا پروگرام ‘سنڈے سنواد’ میں تہواروں کے موسم کے پیش نظر وزارت صحت کی جانب سے جاری رہنما ہدایات پر عمل آوری کو یقینی بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ “تہواروں کے موسم میں کورونا وائرس کے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ یقینی طور پر زیادہ ہے اور اس سلسلے میں ہم سب فکر مندہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود اس تہوار کے موسم کے پیش نظر ایک عوامی تحریک شروع کی ہے۔ اگر ہم اور آپ سب اس عوامی تحریک (جن آندولن) میں اپنی شراکت نبھائیں، تو ہم نے تہواروں کے سلسلے میں جو ہدایات جاری کی ہیں وہ یقینا خود بخود لوگوں تک پہنچ جائیں گی۔ اس عوامی تحریک میں وزیر اعظم نے کووڈ 19 کے موافق طریقے پر عمل کرنے اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دینے کے لئے کہا ہے۔ خاص طورپر عوامی مقامات میں ہمیشہ ماسک پہننے اور دوسروں سے کم از کم دو گز دوری رکھنے کی ضرورت ہے”۔مرکزی وزیر نے کہا کہ “ملک کے وزیر صحت کی حیثیت سیلوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کرنا میرا پہلا دھرم ہے۔ تہوار آتے جائیں رہیں گے۔