زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کیلئے حصول تعلیم ناگزیر

   

نارائن کھیڑ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح ، ضلع کلکٹر وی کرانتی کا خطاب

نارائن کھیڑ یکم / فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی کلکٹر وی کرانتی نے آج حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کا دورہ کرکے رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی اور عہدیداروں کے ہمراہ نارائن کھیڑ منڈل کے موضع پنچ گاما میں نو تعمیر کردہ گرام پنچایت کا افتتاح انجام دیا ۔ اسی طرح سرگاپور منڈل مستقر میں بھی نوتعمیر کردہ گرام پنچایت کا افتتاح کیا اور ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول میں اڈیشنل کلاس رومس کی تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اسی طرح کستوربا گرلز اسکول وکالج میں اڈیشنل کلاس رومس کے جلسہ سے کلکٹر وی کرانتی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات اچھا پڑھ کر اعلی مقام حاصل کریں۔ موضع کی ترقی میں تعلیم اور صحت بہت اہم ہے ۔ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ڈاکٹر سنجیوا ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے سرگراپور منڈل اور نارائن کھیڑ منڈل اور دیگر منڈلوں کے مواضعات میں سی سی سڑکوں کی تعمیر گرام پنچایتوں کی عمارتوں اور دیگر عمارتوں کو تعمیر کیا گیا ۔ نارائن کھیڑ ، منور ، سرراپور منڈلوں میں آدھار اڈیشنل سنٹروں کی منظوری دینے کی کلکٹر سے گذارش کی ۔ سرگاپور اردو میڈیم اسکول اور تڑکل اردو میڈیم اسکول میں مخلوعہ جائیدادوں کو ڈی ایس ریکروٹمنٹ کے ذریعہ پر کرنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نارائن کھیڑ سے تعلق رکھنے والے سرکاری عہدیداروں کانگریس پارٹی قائدین کارکنوں اور مقامی عوام کثیر تعداد میں موجود تھے ۔