زندہ دلان حیدرآباد کی سالانہ تقاریب، آج ،کل ہند مزاحیہ مشاعرہ

   

ممتاز شعراء کی شرکت، جناب محمد محمود علی افتتاح کریں گے، محفل لطیفہ کا اہتمام، داخلہ مفت

حیدرآباد 24 نومبر (پریس نوٹ) زندہ دلان حیدرآباد کی دو روزہ سالانہ تقاریب کے سلسلہ میں حسب روایت سالانہ کل ہند مزاحیہ مشاعرہ پیر 25 نومبر کو 7.30 بجے نمائش میدان میں منعقد ہوگا۔ جناب محمد محمود علی وزیرداخلہ حکومت تلنگانہ افتتاح کریں گے۔ جناب وی سرینواس گوڑ وزیر سیاحت و ثقافت مہمان خصوصی ہوں گے۔ جناب راجیو رتن ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ اور جناب کے ٹی ماہی چیرمین سری ندھی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس مہمانان اعزازی ہوں گے۔ اس مشاعرہ میں سنیل کمار تنگ (سیوان)، مسرور شاہجہاں پوری (لکھنؤ) ، نشتر امروہوی (دہلی)، مختار یوسفی (مالیگاؤں)، اسد رضا (دہلی)، ظہیر قدسی (مالیگاؤں)، مصطفی علی بیگ، شیخ احمد ضیاء (بودھن)، ڈاکٹر محمد علی رفعت، شاہد عدیلی، سردار اثر، اقبال شانہ، چچا پالموری، وحید پاشاہ قادری، ڈاکٹر علیم خان فلکی، ٹپیکل جگتیالی، نجیب احمد نجیب اور کیلاش بھنڈ مزاحیہ کلام سنائیں گے۔ نظامت فیروز رشید کی ہوگی۔ ڈاکٹر علیم خان فلکی کنوینر محفل لطیفہ، جناب سردار اثر کنوینر مزاحیہ مشاعرہ، ڈاکٹر محمد علی رفعت صدر زندہ دلان حیدرآباد اور جناب غلام احمد نورانی معتمد عمومی نے ادب دوست حضرات و خواتین سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ ان تقاریب میں داخلہ مفت ہے۔ یہ تقاریب محکمہ سیاحت و ثقافت کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ قبل ازیں پیر 25 نومبر کو 11 بجے نمائش میدان نامپلی میں محفل لطیفہ منعقد ہوگی جس کی صدارت پروفیسر احمد اللہ خان سابق ڈین آف لا عثمانیہ یونیورسٹی کریں گے۔ ڈاکٹر آنند راج ورما، فیاض احمد فیضی، مصطفی علی بیگ، حاجی سجاد، شاہد عدیلی، سردار اثر، دولت رام، سید شہاب الدین، ڈاکٹر علیم خان فلکی، نور ماریا، شبن خان، سید صمدانی، کیلاش بھنڈ، حامد کمال، وحید پاشاہ قادری، جمشید نورانی، انعام الرحمن غیور، ڈاکٹر ممتاز مہدی، نجیب احمد نجیب اور عقیل ہاشمی لطیفے سنائیں گے۔ اس موقع پر ممتاز فنکار دولت رام کی 60 سالہ خدمات پر تہنیت پیش کی جائے گی۔