زوماٹو پر مسلم ڈیلیوری بوائے کے ہاتھوں آرڈر کینسل معاملہ: پولیس نے نوٹس بھیجی

,

   

حیدرآباد: کل سرخیوں میں چھانے والے خبر زوماٹو ایپ سے مسلم ڈیلیوری بوائے سے کھانا بھجوانے پر امیت شکلا نامی ایک گاہک نے کینسل کردیا۔ او ر اطلاع اس نے ٹوئٹر پر بھی دی۔ اس پر جوابی وار کرتے ہوئے زوماٹو نے ٹویٹ کیا ہے کہ ”غذا کا کوئی مذہب نہیں ہوتا“۔ اسی دوران زوماٹو کے بانی دیپندر گوئل نے ٹویٹ کیا کہ ”ہمیں ہندوستان کے نظریہ پر فخر کرتے ہیں او رہم ہمارے گاہک اور حصہ داروں کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا احترام کرتے ہیں۔ اور ایسے گاہکوں کے چلے جانے سے کوئی افسوس نہیں جو ہمارے اس فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں تفرقہ پیدا کرتے ہیں۔“ پولیس ا س معاملہ جانچ کرتے ہوئے امیت شکلا کو نوٹس روانہ کی ہے۔

ہندوستان ٹائمس کے مطابق سپرینڈنٹ آف پولیس (ایس پی) جبل پور امت سنگھ نے کہا کہ ہم انہیں (امیت شکلا) کو وجہ بتاؤ نوٹس روانہ کررہے ہیں۔ اگر وہ سچ ثابت ہوتی ہے تو انہیں عوام کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کئے ہیں جو کہ ایک جرم ہے۔“ ایس پی امت سنگھ نے بتایا کہ تاحال کسی نے بھی امیت شکلا کے خلاف مقدمہ درج نہیں کروایا ہے لیکن پولیس اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ نوٹس روانہ کریں۔

ایس پی کے اس بیان کے بعد امیت شکلا نے بتایا کہ یہ میرے مذہبی معاملات پر سوالیہ نشان ہے۔ یہ ہمارا مقدس مہینہ ہے۔ہم ان دنو ں روزے رکھتے ہیں۔ اسی لئے میں نے ایک ویجیٹرین ریسٹورینٹ سے کھانا منگوایا، بعد ازاں میں نے زوماٹو سے التماس کیا کہ وہ ڈیلیوری بوائے کو تبدیل کریں لیکن انہو ں نے نہیں کیا۔ لیکن میں نہیں سمجھتا کہ میں نے کوئی جرم کیا ہے۔“