نیویارک: ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم سے متعلق مشہور کمپنی ’’زوم‘‘ کے چیف ایگزیکٹو ایرک یوان نے اپنا ایک تہائی سے زیادہ حصہ عطیہ کر دیا ہے۔کمپنی کے بیان کے مطابق ایرک نے گذشتہ ہفتے تقریبا 1.8 کروڑ شیئرز عطیہ کر دیے۔ جمعہ کے روز کاروبار بند ہوتے وقت کی قیمت کی بنیاد پر ان شیئرز کی قیمت تقریبا 6 ارب ڈالر بنتی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ برس
Zoom
پلیٹ فارم کی مانگ میں اضافے کے سبب اس کے شیئر کی قیمت تقریباً 400% بڑھ گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں ایرک دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے تھے۔ ایرک 15.1 ارب ڈالر کی خالص دولت کے ساتھ فہرست میں 130 ویں پوزیشن پر آ گئے تھے۔ایران یوان چین میں پیدا ہوئے۔ سیلیکون ویلی منتقل ہونے سے قبل امریکہ کا ویزا حاصل کرنے کے لیے ان کی درخواست 8 مرتبہ مسترد ہوئی۔ایرک ماضی میں وڈیو کانفرنسنگ کے خصوصی گروپ
WebEx Communications
کے لیے کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے 2011ء میں
Zoom
کمپنی قائم کی۔
