زویریو کو پہلے ہی مقابلے میں حیران کن شکست

   

بیسل۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سوئٹزرلینڈ میں رواں سوئس انڈور اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے ابتدائی مرحلے میں نمبر دو سیڈ جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر زویریو کا قصہ تمام ہوگیا جن کو امریکہ کے ٹیلر فرٹز نے 7-6 اور 6-4 سے شکست دی ۔ اسی مرحلے کے دیگر میچوں میں نمبر تین سیڈ یونان کے اسٹیفانوس اسٹسیپاس نے اسپین کے البرٹ راموس ونولاس کو 6-3 اور 7-6،فرانس کے رچرڈ گیسکوئے نے ارجنٹینا کے یان اگنیشیو لونڈیرو کو 6-1 اور7-6 ، نمبر پانچ سیڈ اٹلی کے فیبیو فوگنینی نے آسٹریلیا کے الیکسی پوپیرین کو 6-2 اور 6-4، مالڈووا کے راڈوآلبوٹ نے سربیا کے ڈوسان لائیووچ کو 2-6، 6-3 اور6-4 جبکہ امریکہ کے رلی اوپیلکا نے چلی کے کرسچین گارین کو 7-6 ،7-6 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔