زو میں ببر کے انکلوژر میں ایک شخص گھس پڑا

   

حیدرآباد : /23 نومبر (سیاست نیوز) نہرو زوالوجیکل پارک میں آج اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص نے ببر کے انکلوژرمیں داخل ہوکر اندر چھلانگ لگانے کی کوشش کی ۔ اس حرکت کو دیکھنے کے بعد زو پارک کے گارڈز حرکت میں آگئے اور فوری اُس شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 31 سالہ جی سائی کمار ساکن کیسرا آج صبح نہرو زوالوجیکل پارک آیا تھا اور 3.30 بجے کے وقت اُس نے ایشین ببر کے احاطہ میں داخل ہوگیا اور وہاں کے چٹانوں پر چڑھ کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی ۔ زو پارک کے اسٹاف نے اسے حراست میں لے کر متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا ۔ انسپکٹر بہادر پورہ پولیس ڈی درگا پرساد نے بتایا کہ سائی کمار کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اور اس کا ایرہ گڈہ پاگل خانہ میں علاج جاری ہے ۔ انسپکٹر نے کہا کہ دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے کے تمام شواہد حاصل کئے گئے ہیں اور مزید کارروائی کیلئے قانونی رائے حاصل کی جارہی ہے ۔ ب