زو میں بنگال وائیٹ ٹائیگر کی موت

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی (سیاست نیوز) نہرو زوالوجیکل پارک میں بنگال وائیٹ ٹائیگر کی آج موت ہوگئی جو گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھا ۔ 9 سالہ بنگال وائیٹ ٹائیگر ابھیمنیو اپریل 2023 ء سے گردہ کے عارضہ میں مبتلا تھا۔ ویٹرنری میڈیسن کے ماہرین اور دیگر زو کے ماہرین نے ابھیمنیو کی صحت سے متعلق مشاورت کی اور اس کا موثر علاج کیا گیا لیکن اس کی صحت مسلسل بگڑتی گئی ، یہاں تک کہ وہ ٹھیک سے چلنے کے لائق بھی نہیں تھا ۔زو حکام نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں سے ابھیمنیو کی طبیعت بہت خراب تھی ۔ منگل کی دوپہر 2.15 بجے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ ماہرین کی موجودگی میں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔