حیدرآباد : درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ نہرو زوالوجیکل پارک میں جانوروں کو نڈھال کرنے والی گرمی سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ زو کیوریٹر وی وی آئی سوبھدرا دیوی کے مطابق جانوروں کو سن اسٹروک سے محفوظ رکھنے کیلئے خاطر خواہ احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ’’یہ اقدامات وسط جون تک زو میں جانوروں، پرندوں اور رینگنے والے جانوروں کو گرمی کی شدت اور اسٹروک سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوں گے۔ انیمیل انکلوژرس میں زائداز 50 ایرکولرس لگائے گئے ہیں جہاں بندر، شیر، ببر، چیتا ہیں۔ اس کے علاوہ نکسٹرنل انیمل ہاؤز میں ایرکنڈیشنرس اور ایگزاسٹ فیانس لگائے گئے ہیں۔ تمام انکلوژرس میں میسٹ اسپرئیرس، اسیرنکلرس اور چھوٹے رین گنس لگائے گئے ہیں اور جانور ان کے تحت خود ہی کول رہ سکتے ہیں۔ زو کے عہدیداروں نے انیمل انکلوژرس میں پیاسیوکولنگ فراہم کرنے کے لئے بھی کئی اقدامات کئے ہیں۔ جیسے تنگا گھاس، ٹاٹ کے کپڑے، خس کی ٹٹیاں۔ ان ٹٹیوں اور گھاس پر دن میں کم از کم چار مرتبہ پانی ڈالا جاتا ہے تاکہ انکلوژرس ٹھنڈے رہیں۔ انکلوژرس کے 80 فیصد ونڈوز، وینٹیلیٹرس اور ڈورس کو اسی انداز میں کور کیا گیا۔ پرندوں کے انکلوژرس کے چھتوں پر گرین شیڈ جالی لگائی گئی ہے۔ نبات خور جانوروں کا شیڈی شیلٹرس سے تحفظ کیا جارہا ہے۔ ان جانوروں کو موسمی پھل جیسے تربوز، خربوزہ وغیرہ بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔ جانوروں کو خاطر خواہ پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ بندروں اور ریچ کو فروزن فروٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔ زو میں جانوروں کو گرما میں دھوپ کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لئے زیادہ توجہ دیتے ہوئے گلوکون ڈی، الیکٹرو لائٹ پاؤڈر، وٹامن سی اور بی کامپلکس سپلیمنٹس بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔