زو پارکس ‘ نیشنل پارکس اور ٹائیگر ریزرو عوام کیلئے بند

   

حیدرآباد۔ کورونا وائرس کے پھیلاو میں شدت کو دیکھتے ہوئے وزارت ماحولیات و جنگلات نئی دہلی نے تمام زوالوجیکل پارکس ‘ نیشنل پارکس ‘ ٹائیگر ریزرو اور دوسرے پارکس وغیرہ کو آئندہ احکام تک عوام کیلئے بند کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ان کو دیکھتے ہوئے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس و چیف وائل لائیف وارڈن تلنگانہ نے نہرو زوالوجیکل پارک ‘ کاکتیہ زوالوجیکل پارک ورنگل ‘ کاول اور امر آباد ٹائیگر ریزرو اور تمام نیشنل پارکس وغیرہ کو فوری اثر کے ساتھ عوام اور وزیٹرس کیلئے بند کردیا ہے تاکہ کورونا کے پھیلاو کو روکا جاسکے ۔ ان پارکس وغیرہ کو بند کرنے کے فیصلے پر ساری ریاست میں 2 مئی اتوار سے عمل آوری ہوگی ۔