زو پارک میں ریچھ لڑکی کے قریب پہنچ گیا!

,

   

Ferty9 Clinic

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے زو پارک نے اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک لڑکی کو جو اپنی ساتھی کے ساتھ زو میں چہل قدمی کر رہی تھی، یکایک ریچھ کا سامنا ہوا۔ وہ بالکل نہیں گھبرائی بلکہ اپنے موبائیل فون سے سیلفی لینے لگی۔ عجیب بات یہ ہے کہ ریچھ اپنے دو پیروں پر ٹھہر گیا اور لڑکی کے سر کے قریب تک پہنچ گیا جسے تصویر میں واضح دیکھا جاسکتا ہے ۔ سیلفی لینے کے دوران ریچھ دو پیروں پر ٹھہر کر لڑکی کے اس قدر قریب ہوگیا جیسے کہ وہ لڑکی کے بال سونگھ رہا ہے۔ ٹوئیٹر پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا کہ اس لڑکی کے اعصاب واقعی فولادی ہیں۔