زو کے جانوروں کی کفالت کیلئے شہریوں پر زور

,

   

Ferty9 Clinic

لاک ڈاون میں زو بند کرنے سے سیاحوں کی آمد میں کمی پر اقدام
حیدرآباد۔شہر کے سب سے بڑے سیاحتی مرکز نہرو زوالوجیکل پارک میں جانوروں کیلئے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ جانوروں کی دیکھ بھال اور پرورش میں کوئی کمی نہ ہونے کا دعوی کرنے والے عہدیدار اب ’ اڈاپشن پالیسی‘ پر زور دے رہے ہیں اور جانوروں کی کفالت کیلئے خواہشمند افراد کو آگے آنے اور انہیں راغب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس بات کا احساس پایا جارہا ہے کہ جانوروں کی کفالت سے ان کی بہتر نگہداشت ہوسکتی ہے۔ ہمیشہ اور خاص کر تعطیلات میں مصروف رہنے والا زو پارک ان دنوں کورونا کے سبب خالی پڑا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ تقریباً ساڑھے تین ماہ قبل زو کو بند کردیا گیا اور سیاحتی سرگرمیاں زو میں ٹھپ ہیں۔ ان حالات میں جانوروں کی کفالت پر زور دیا جارہا ہے اور اہل ذوق اور ہمدرد شہریوں سے سالانہ اساس پر جانوروں کی کفالت کرنے کی خواہش کی جارہی ہے۔ کسی جانور کو گود لینے کے بعد جانور پر سالانہ خرچ کو شہری کی جانب سے ادا کیا جائے گا جو اس کی کفالت کرتا ہے۔ زو کا سالانہ 30 لاکھ افراد مشاہدہ کرتے ہیں۔ زو میں آمدنی کم ہونے کے باوجود جانوروں کی دیکھ بھال میں کمی نہیں کی جارہی ہے۔ تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ہر دن 30 ہزار افراد زو کا مشاہدہ کرتے ہیں اور ہفتہ واری تعطیل کے دن 30 تا35 ہزار افراد زو کا مشاہدہ کرتے ہیں۔