زچہ بچہ ہاسپٹل :اردو تحریر میں کئی غلطیاں

   

جگتیال میں قائم کردہ زچہ بچہ ہاسپٹل پر تحریر کردہ نام میں اردو کا جنازہ نکال دیا گیا۔ اردو ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہونے کے باوجود اردو کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے ۔ تحریر کردہ نام میں مرکزی کو مرکزے اور صحت کو صح حب اور زچگی کو زجگی تحریر وہ بھی کمپیوٹر سے نکالی گی تحریر ہے اسطرح اردو سے نا واقف لوگوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے برائے نام اردو تحریر کیا گیا اور اردو کا مذاق اڑھایا جارہا ہے ۔ اس ہاسپٹل کا آج ریاستی وزیر صحت کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔