زکاوائرس کے بارے میں بیداری پر تمام ریاستوں کے لیے مرکز کی ایڈوائزری جاری

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : زکاوائرس کے کیسیس کی اطلاعات کے بعد مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اس وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کے لیے مسلسل چوکسی اور ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا ہے ۔ زکاوائرس مچھر سے ہونے والی ایک بیماری ہے جس کی نشاندہی پہلی مرتبہ 1947 میں یوگینڈا میں بندروں میں کی گئی ۔ حال میں زکاوائرس کے کیسیس ہندوستان میں ہورہے ہیں اور اس سے کیرالا ، تلنگانہ اور مہاراشٹرا جیسی ریاستیں متاثر ہورہی ہیں ۔ اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں پہلے اس کی علامتیں ظاہر نہیں ہوتی ہیں لیکن جب علامتیں ہوتی ہیں تو وہ عموما ہلکی نوعیت کی ہوتی ہیں اور اس کی علامتوں میں سرخ باد ، بخار ، جوڑوں میں درد اور آنکھ لال ہونا شامل ہے ۔ یہ علامتیں اس وائرس سے متاثرہ مچھر کے کاٹنے کے بعد 3 تا 14 دن میں ظاہر ہوتی ہیں ۔ حاملہ خواتین کے اس سے متاثر ہونے پر بچے خلاف معمول باتوں سے متاثر ہوتے ہیں ۔ حمل کے ابتدائی ہفتوں میں متاثر ہونے پر اس خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر تارا کیسوری ، چیف میڈیکل ڈائرکٹر ، فرنانڈیز ہاسپٹل نے ہاسپٹلس پر زور دیا کہ زکاوائرس کے لیے حاملہ خواتین کے ٹسٹ کرتے ہوئے مسلسل چوکسی اختیار کی جائے۔ زکاوائرس کی تشخیص کے لیے اس کی علامات نمودار ہونے کے ساتھ دن کے اندر خون کا آر ٹی پی سی آرٹسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔۔