زکربرگ کو سرویس میں تعطل سے 7 ارب ڈالر کا نقصان

   

نیویارک /واشنگٹن: فیس بک کے ’سی ای او‘ مارک زکربرگ کی ذاتی دولت چند گھنٹوں میں تقریبا 7 ارب امریکی ڈالر کم ہو گئی۔فیس بک کے حصص میں عالمی سطح پر تعطل کے بعد پانچ فیصد کمی واقع ہوئی ۔ پیرکے روز فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ تینوں ایپس نے چند گھنٹوں کیلئے دنیا بھر میں کام کرنا بند کیا تھا۔ زکربرگ نے اپنے تینوں پلیٹ فارمز کی خدمات میں گزشتہ روز دشواری کے لئے معافی مانگی اور کہا کہ یہ خدمات پھر سے آن لائن ہوگئی ہیں۔ زکربرگ نے فیس بک پر کہا کہ ان کے ایپس کی خدمات بشمول مسنجر اب دوبارہ بحال ہوگئے۔