زہریلی خاتون نوپو شرما کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

   

نرمل پولیس اسٹیشن میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں پر مشتمل وفد نے شکایت درج کروائی

نرمل ۔ بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما جس نے نیشنل ٹی وی چینل ٹائمس ناؤ کے پرائم ٹائم پروگرام میں اللہ کے نبی کریم ﷺ اور حضرتِ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور اسلام کے خلاف غلط بیانی کرتے ہوئے جو دریدہ دہنی کی ہے اس سے سیکروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، نرمل کے سیاسی و سماجی رہنماؤں کا کل جماعتی وفد اس کی شدت کے ساتھ مذمت کرتا ہے۔ نوپورشرما کی گرفتاری کے مطالبے کو لے کر نرمل کے سیاسی و سماجی رہنماؤں کا ایک وفد نے 30 مئی بروز پیر ٹاؤن سرکل انسپکٹر یاسر عرفات کو کاروانِ امن و انصاف نرمل یونٹ کے لیٹر پیڈ پر درخواست پیش کرتے ہوئے شکایت درج کروائی گئی اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے، اس موقع پر کاروانِ امن و انصاف نرمل یونٹ کے ذمہ دار مفتی احسان شاہ قاسمی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی ترجمان دریدہ دہن نوپور شرما کے خلاف توہینِ اسلام کا مقدمہ درج کیا جانا ضروری ہے کیونکہ ہمارے نبی کی عزت ہمارے لیے ہر چیز سے بڑھ کر ہے، ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن اللہ کے نبی کریمﷺکی اور اسلام کی شان میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتا ہے۔اس موقع پر مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی نائب قاضی نرمل ،مفتی ریاض الدین انصاری قاسمی،مفتی ندیم قاسمی، حافظ سید وجاہت حسین کے علاوہ ایم آئی ایم نرمل صدر عظیم بن یحییٰ، سید مظہر کوآپشن ممبر مجلسِ بلدیہ نرمل، عبدالمقتسم،عثمان بن عقیل، محمدارجمند، محمد ضیاء ، محمداعجاز،محمدعادل ، سید اطہر ، سید اشرف ، محمدزبیر ودیگر موجود تھے۔