چینائی : تاملناڈ میں زہریلی شراب سے 55 افراد کی ہلاکت میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق رواں ہفتہ تامل ناڈو کے ایک گاؤں میں زہریلی شراب سے کئی لوگ ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے ہر گزرتے دن کے ساتھ زیر علاج افراد موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق اس واقعے میں اب تک مجموعی طور پر 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولیس کو گرفتار ملزم پر شک ہے کہ اسی نے گاؤں میں زہریلی شراب سپلائی کی۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز تک 3 افراد کی حالت سنبھل گئی تھی تاہم اب بھی درجنوں افراد کی حالت خراب ہے۔ اس واقعہ کے بعد 3 افراد کو پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔