زہریلی شراب پینے سے ایک ہلاک

   

برلن ۔ جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا میں زہریلی شراب پینے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جب کہ 8کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والے شخص کی عمر 52 سال تھی اور باقی شراب نوشی کرنے والوں کی عمریں 33 سے 55 سال کے درمیان تھی۔ استغاثہ کے ترجمان گرڈ شیفر کے مطابق شراب میں کوئی ایسی چیز شامل تھی جو عام طور سے اس میں نہیں ہوتی۔ استغاثہ کے ترجمان نے کہا کہ شراب میں زہر کی ملاوٹ کے حوالے سے مقامی میڈیا کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکتے۔