زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 150 ہوگئی

   

گوہاٹی25فروری(سیاست ڈاٹ کام )آسام میں زہریلی شراب پینے کے بعد موت کا سلسلہ پانچویں دن پیر کوبھی جاری رہا اور اب تک اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 150تک پہنچ گئی ہے ۔زہریلی شراب کی وجہ سے ہونے والی اموات کے معاملے میں گولا گھاٹ ضلع سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں تقریباً 100لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں زہریلی شراب پینے سے اب تک 92لوگوں کے مرنے کی تصدیق ہو چکی ہے ۔پڑوسی جورہاٹ ضلع میں بھی زہریلی شراب پینے سے کل دیر رات تک 58لوگوں کی موت کی تصدیق کی جاچکی تھی۔اس واقعہ کے بعد محکمہ آبکاری نے غیر قانونی شراب بنانے والوں کے خلاف پوری ریاست میں وسیع پیمانے پر مہم شروع کردی دی ہے ۔