زہریلی شراب کاروبار کے خلاف کانگریس کا احتجاج

   

لکھنو: اترپردیش میں زہریلی شراب کے غیر قانونی کاروبار اور اس کے استعمال سے لگاتار ہورہی اموات کے لئے یوگی حکومت کوذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کانگریس نے بدھ کو ریاست گیر احتجاج کیا اور خاطی افسران کے خلف سخت کاروائی و متاثرہ کنبوں کو مالی تعاون دینے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے ر یاستی ہیڈکوارٹر پر منعقد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ یوگی حکومت کے میعاد کار میں غیر قانونی زہریلی شرا ب کاروباریوں کا سنڈیکیٹ یومیہ مضبوط ہوا ہے جس کی وجہ سے زہریلی شراب کے استعمال سے اب تک 500سے زیادہ جانیں گئی ہیں۔ کنبے اجڑ گئے ہیں لیکن شراب مافیا انتظامیہ کے تحفظ میں بے خوب ہوکر زہریلی شراب کاروبار میں مشغول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر نگر، اعظم گڑھ کے واقعات کے بعد علی گڑھ میں جس طرح سے 106افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔