کوشامبی: اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے کڑا تھانہ علاقے میں زہریلی ٹافی کھانے سے بیمار پڑی چار لڑکیوں میں سے مزید ایک لڑکی کی گذشتہ رات دوران علاج موت ہوگی۔ اس واقعہ میں اب تک تین لڑکیوں کو موت ہوچکی ہے جبکہ دیگر ایک کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شیتلا دھام کڑا تھانہ علاقے کے سرئی بزرگ گاؤں میں 17اگست کو زہریلی ٹافی کھانے سے چار لڑکیاں بیمار ہوگئی تھیں جنہیں علاج کے لئے پریاگ راج واقع چلڈرن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران دو سگی بہنیں سادھنا اور شالنی کی دوران علاج پہلے ہی موت ہوچکی تھی۔ دو لڑکیوں کا علاج چل رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ علاج کے دوران ہفتہ کی دیر رات ورشا رانی(06) بنت راج کمار پرجا پتی کی موت ہوگی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ڈپٹی ایس پی اودھیش وشوکرما نے بتایا کہ اس معاملے میں پہلے ہی ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیاہے ۔