زیادہ بچے پیدا کرو ورنہ نسل ختم ہوجائے گی: ایلون مسک

   

واشنگٹن : دنیا کے امیر ترین شخصیات میں ایک ایلون مسک نے اٹلی میں کم شرح پیدائش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقل مکانی کے باعث بڑھتی ہوئی آبادی اصل ابادی نہیں ، مقامی آبادی آپ کی نسل چلاتی ہے ۔مسک نے اٹلی کی ماؤں کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا نہیں کئے تو ان کی اپنی نسل مٹ جائے گی اور اصل اطالوی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گے ۔مسک نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی پارٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مزید کہا کہ اٹلی کی کم شرح پیدائش سرمایہ کاروں کو روک سکتی ہے۔