زیادہ کرایہ دینے سے انکار پر ترک ڈرائیور کا خاتون سیاح پر حملہ

   

استنبول: ترکیہ میں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے سیاح خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔ اس ویڈیو کے باعث ترکیہ بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے اس ٹیکسی ڈرائیور کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔سوشل میڈیا پر پیدا ہونے والی اس ہلچل نے حکام کو بھی ایکشن لینے پر مجبور کردیا۔ ویڈیو کلپ استنبول کی سڑک پر پیش آنے والا واقعہ کا تھا۔ یہ ویڈیو ایک راہگیر نے بنائی تھی۔ ویڈیو میں ایک عوامی گاڑی کے ڈرائیور کو ایک غیر ملکی خاتون سیاح پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس خاتون نے ڈرائیور کو مزید رقم دینے سے انکار کیا تھا۔ ڈرائیور نے حملہ کے بعد خاتون کے بیگ سے گرنے والی رقم اکٹھی کی اور پھر فرار ہو گیا۔جس سڑک پر حادثہ پیش آیا وہاں دکان کے مالکان اور پیدل چلنے والے سیاح خاتون کو بچانے میں کامیاب رہے۔