زیرالتواء اراضی مسائل کو جلد سے جلد حل کریں : ایڈیشنل کلکٹر

   

پداپلی۔/16مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں واقع زیرالتواء اراضی مسائل کے حل کے تحت تمام ضروری اقدامات فوری کرنے کی ضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا نے متعلقہ عہدیداروں کو تاکید کی. اراضی مسائل سے متعلقہ امور پر بروز جمعہ ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں تمام تحصیلداران کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا. اراضی مسائل سے متعلق انھوں نے عہدیداروں سے تفصیلات دریافت کیں. اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اراضی مسائل کے حل کے تحت حکومت کی جانب سے خصوصی اقدامات عمل پیرا ہیں. ڈیجیٹل دستخط کے زیرالتواء ہونے کی وجوہات دریافت کیں. اراضی مسائل پر عہدیداروں کو خصوصی توجہ مرکوز کر فوری حل کرنے اور زیرالتواء مسائل کو واحد ہندسی عدد میں لانے کی تاکید کی. انھوں نے کہا کہ کووڈ۔19 وباء کے پیش نظر مارچ27 سے محکمہ مال سے متعلقہ سائیٹ کو روک دیا گیا تھا. لیکن مئی 2 تاریخ سے اس سائیٹ کا آغاز ہوگیا ہے. ضلع مستقر میں بھی اراضی سے متعلقہ کاموں کا آغاز کرنے کی ایڈیشنل کلکٹر نے تاکید کی. ضلع بھر زیرالتواء￿ می سیوا میوٹیشن’ سکسیشن درخواستوں کو حکومت کے قواعد وضوابط کے مطابق بنیادی سطح پر تحقیقات کر مسائل حل کرنے کی ایڈیشنل کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید کی. می سیوا سے موصول شدہ درخواستوں کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے کے تحت اقدامات کرنے کی’ مسائل کو زیرالتواء نہ رکھتے ہوئے جلد سے جلد حل کرنے کی عہدیداروں کو تاکید کی۔ضلع انچارج ڈی آراو کے.نرسمہا مورتی’ پداپلی ریوینو ڈویژن آفیسر شنکر کمار’ ضلع کے تحصیلداران اور متعلقہ عہدیداروں نے اس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔