پداپلی ۔ /10 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر سری دیوا سینا نے ایک بیان میں یہ کہا کہ اندرون 16ڈسمبر2019 تمام زیرالتواء پرانے اسکالرشپ درخواستیں جمع کروائی جائیں۔تفصیلات کے بموجب 27نومبر 2019 کو ریاستی وزیر خزانہ اورکمشنر پسماندہ طبقات کے جاری کئے گئے احکامات کے تحت سال2013-14 سے 2018-19 تک یس سی’ ایس ٹی ‘ اور بی سی طلباء کے تمام پرانے بقایا جات اسکالرشپ درخواستوں کو منظور کیا جائے گا۔ ان احکامات کے پیش نظر تمام سرکاری و خانگی کالجوں میں زیر التواء درخواستوں کی ہارڈ کاپی بنا کر ضلع کے پسماندہ طبقات کے آفس ‘ پداپلی میں اندرون16 ڈسمبر ‘ 2019 داخل کرنے کی ضلع کلکٹر نے تمام کالجوں کے پرنسپل کو ہدایت کی۔ مزید انھوں نے کہا کہ تمام کالجوں کے صدر اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اس موقع سے طلباء کو مکمل طور پر مستفید ہونے کا ذریعہ بنیں۔