نظام آباد ۔21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے زیر التواء مقدمات کا جائزہ لیا اور اس موقع پر زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہ ایک جائزہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے چھوٹے واقعات کے خاتمہ کیلئے پولیس اسٹیشن سطح پر چوکسی اختیار کرنے اور طلایہ گردی میں اضافہ کرتے ہوئے گاڑیوں کی تنقیح کریں اور چوری ڈاکہ زنی کے واقعات کو پیش آنے نہ دیا جائے ۔ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد فوری تحقیقات کی کارروائی کو انجام دیں ۔ کریمنل پلانٹنگ نٹ ورک سسٹم سے مربوط کریں ۔ ضلع میں سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے آٹو رکشہ ، جیپ ،گاڑیوں پر نظر رکھیں۔ مقدار سے زیادہ مسافروں کو سوار ہونے نہ دیا جائے ۔ مٹکہ ، گانجہ ، گٹکھا غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی اور ضلع میں امن و ضبط کی برقراری کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریں ۔ اس موقع پر اڈیشنل ڈی سی پی سریدھر ریڈی کے علاوہ ضلع کے سرکل انسپکٹرس ، سب انسپکٹر س موجود تھے ۔