حیدرآباد ۔26۔ مئی(سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب زیر تربیت خاتون سب انسپکٹر کی بندوق اتفاقی طور سے چلنے کے نتیجہ میں ایک ریزرو انسپکٹر زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 1996 بیاچ سے تعلق رکھنے والے تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس کے انسپکٹر ونود جنہیں اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی تربیت دینے کیلئے تعینات کیا گیا، فائرنگ رینج میں موجود تھے کہ زیر تربیت خاتون سب انسپکٹر کی جانب سے بندوق اتفاقی طور پر چلنے کے نتیجہ میں گولی ان کے گھٹنے کو زخمی کرتی ہوئی نکل گئی۔ ریزرو انسپکٹر کو ایک کارپوریٹ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زیر علاج ہے اور خطرہ سے باہر ہے ۔